Type Here to Get Search Results !

International Scout Day, Faisalabad

سکاؤٹس کا عالمی دن , فیصل آباد

Faisalabadnews

فیصل آباد(22فروری2022ء)سکاؤٹس کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاداس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے سکاؤٹس کے ہمراہ کیک کاٹااور چیف سکاؤٹ آف دی ورلڈ کی کاوشوں کا ذکر کیا۔انہوں نے سکاؤٹس کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی تاکیدکی۔انہوں نے کہا کہ سکاؤٹس قدرتی آفات میں امدادی سرگرمیوں،شجرکاری،ماحولیات کے تحفظ،شمسی توانائی کے فروغ اور قومی تعمیرو ترقی میں بھر پورکردارادا کررہے ہیں موجودہ حالات کے پیش نظر بوائز سکاوٹس اور گرلز گائیڈز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے لوگوں میں جذبہ حب الوطنی اورقومی  یکجہتی کے فروغ کیلئے مہم چلائیں.اور ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی ہدایات دی کے وو این کاموں کے فروغ کے لیے طلباء کو فیصل آباد(22فروری2022ء)وزیراعظم پاکستان کے ٹن بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کے اشتراک سے موسم بہار کی ٹری پلانٹیشن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے دوران ڈویژن بھر میں 30 اپریل تک 42 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ڈویژنل کمشنر زاہد حسین اور ڈپٹی کمشنر علی شہزادنے سکاؤٹس کے ہمراہ گورنمنٹ کریسنٹ ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری سکول بولے دی جھگی شیخوپورہ روڑ میں پودے لگائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمدیوسف،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،ڈویژنل فاریسٹ آفیسرز وجیہہ الدین، محمد علی بٹ،اساتذہ اور طالب علموں نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کا کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام ماحولیاتی تحفظ کے لئے انتہائی اہمیت وافادیت کا حامل ہے جو کہ آئندہ نسلوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں دستیاب اراضی پر شجرکاری کے وسیع پروگرام پر عملدرآمد کیا جائے گا اور مقررہ ٹارگٹ سے زائد پودے لگانے کے لئے متعلقہ محکموں کو متحرک کیا جارہا ہے جبکہ لگائے جانے والے پودوں کی بقاء وسلامتی میں بھی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ درختوں کی تعداد میں اضافہ کرکے موسم کی سختیوں اور ماحول کو درپیش مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے اس ضمن میں اربن فاریسٹ کے منصوبے بھی قائم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لگائے گئے پودوں کی نگہداشت کو بھی یقینی بنایا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ each one plant oneکے پیغام کو عام کرکے زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ان کی پرورش کی جائے جس سے نہ صرف ماحول سرسبز وشاداب ہوگا بلکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور باعث ثواب بھی ہے۔انہوں نے پودا لگا کر اس کے پروان چڑھنے اور کلین اینڈ گرین پروگرام کی کامیابی کی دعا کی۔انہوں نے محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ وہ انسداد کورونا اقدامات کو بروئے کار لاتے ہوئے شجرکاری مہم بھی جاری رکھیں تاکہ ماحول کو صاف شفاف رکھنے کا ٹاسک بھی مکمل ہوسکے۔رہنمائی دیں

سکاؤٹس عالمی دن , فیصل آباد

Faisalabadnews
فیصل آباد(22فروری2022ء)معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے سپورٹس ملک عمرفاروق نے کوآرڈینیٹر پی پی 107ملک مبشر شہزادکے ہمراہ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ڈجکوٹ میں سالانہ سپورٹس گالا کے ایونٹ میں شرکت کی اورکلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودا لگایا۔معاون خصوصی نے کالج میں اسلامیات اور انگلش کے مضامین میں بی ایس کلاسزکا افتتاح اور 4 نئے کلاس رومز کی منظوری بھی دی۔انہوں نے نصابی وہم نصابی سرگرمیوں میں عمدہ کارکردگی پر طالبات میں شیلڈز اور کالج ملازمین میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر کلثوم اختر،پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ڈجکوٹ فائزہ یوسف کے علاوہ ملک شکیل احمد،ملک کاشف حمید چوہدری،عمران فرید اور دیگر معززین موجود تھے۔
 

Urdunewstoday

Faisalabadnews


فیصل آباد(22فروری2022ء)بین الصوبائی توائی کنگفو چیمپئن شپ کا انعقاد کلیم شہید کمپلیکس فیصل آباد میں ہوا جس میں بلوچستان،سندھ، کے پی کے اور پنجاب کی ٹیموں نے حصہ لیا۔چیمپئن شپ میں شاندار توائی کنگفو کی فائٹز دیکھنے کو ملی۔پنجاب کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5گولڈ میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن،سندھ کی ٹیم 3گولڈ میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ بلوچستان کی ٹیم نے تیسری پوزیشن 2 گولڈ میڈل کے ساتھ حاصل کی۔ صدر پاکستان و صدر ایشین توائی کنگفو فیڈریش ظاہر حیسن سروری نے خصوصی شرکت کی۔ آخر میں مہمان خصوصی مرزاعلی عمر،مرزا عثمان عمر،مرزاقاسم اور مرزامحمد ندیم کے علاوہ مرزاعثمان افضل،ملک قمر جاویداور سیکرٹری فیصل آباد توائی کنگفو زبیر رشید نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز و سرٹیفیکیٹ اور آفیشل میں شیلڈز تقسیم کی اور محمد اشتیاق کی مینجمنٹ کو سراہا اور کامیاب چیمپئین شپ پر مبارکباد دی۔ سیکرٹری جنرل پنجاب محمد اشتیاق نے بتایا کہ توائی کنگفو 78ممالک میں کھیلا جاتا ہے صدر پاکستان وایشین توائی کنگفو فیڈریشن نے وننگ ٹرافی سیکرٹری پنجاب محمد اشتیاق کو دی۔شائقین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Faisalabadnews



فیصل آباد کی تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.