Type Here to Get Search Results !

Director Public Relations Government Punjab Faisalabad

 ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز گورنمنٹ پنجاب فیصل آباد

Faisalabadnews

باتسلیمات ڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت پنجاب فیصل آباد  
                  

فیصل آباد(23فروری2022ء)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے لہذاضلعی افسران عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اس ضمن میں لاپروائی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جائز کاموں کے حل میں بلاجواز تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے روزانہ مسائل سنے اور حل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے معذور شہری کے پاس جاکر مسئلہ دریافت اور اس کے حل کے لئے متعلقہ آفیسر کو متحرک اور فوری تعمیلی رپورٹ فراہم کرنے کی تاکید کی۔اس موقع پر مسائل کے حل میں واضح پیشرفت پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا شکریہ ادا کیا۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز گورنمنٹ پنجاب 



Faisalabadnews

فیصل آباد(23فروری2022ء)محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام کٹڑا فربہ سکیم کے تحت ڈویژن کے 157فارمرز میں 32 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کے اعزازی چیکس تقسیم کرنے کی تقریب ڈائریکٹوریٹ آف لائیوسٹاک میں منعقد ہوئی۔چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس/ایم این اے فیض اللہ کموکا،چیئرمین ایف ڈی اے وایم پی اے لطیف نذر اور ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خاں نے کٹڑا پال و فربہ سکیم کے تحت فارمرز میں اعزازیہ کے چیکس تقسیم کئے۔محکمہ لائیو سٹاک کے افسران اورڈویژن بھر سے فارمرز بھی موجود تھے۔چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی نے سکیم کا مقصد فارمرز کی حوصلہ افزائی کرکے گوشت کی پیداوار میں اضافہ اور لوگوں میں جانور پالنے کا شوق پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کے ویژن کے مطابق معیاری پروٹین کی فراہمی کے لئے یہ سکیم اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جسے فارمرز نے بھی بے حد سراہا ہے۔انہوں نے فارمرز سے کہا کہ وہ دیگر کسانوں کو بھی اس سکیم سے آگاہی دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ فارمرز مستفید ہوسکیں۔انہوں نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر لائیو سٹاک کی کاوشوں کو سراہا۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے بتایا کہ یہ رقم رواں سال کے رجسٹرڈ کٹوں کے مطلوبہ وزن حاصل کرنے پر خوراک کی مد میں اعزازیہ کے طور پر تقسیم کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس سکیم میں 25 کٹڑوں پر مشتمل ایک یونٹ کو تین ماہ کے لئے رجسٹرڈ کیا جاتا ہے اور فی کٹڑا 4 ہزار روپے اعزازیہ ہے جس کے لئے مطلوبہ وزن 700 سے 800 گرام یومیہ بڑھنا ضروری ہے جس میں کٹڑے کی عمر ایک سے ڈیڑھ سال ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر 6کروڑ روپے سے زائد کی رقم سے 500 سے زائد فارمرز حضرات مستفید ہونگے۔

Urdunews

Faisalabadnews

فیصل آباد(23فروری2022ء)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سمندری فیصل سلطان نے پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز میں طالب علموں کے ہمراہ پودا لگایا اس موقع پر مجموعی طور پر 500 پودے لگائے جبکہ شہریوں میں ایک ہزار سے زائد پودے مفت تقسیم کئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تحصیل بھر میں  شجرکاری مہم پر ایک تحریک کی صورت میں عملدرآمدجاری ہے جس میں تمام محکموں سمیت شہریوں کو بھی شریک رکھا جارہا ہے۔انہوں نے طالب علموں سے کہا کہ وہ بھی اس قومی فریضہ میں اپنا حصہ ڈالیں اور پودے لگانے کے ساتھ ان کی حفاظت کی بھی ذمہ داری نبھائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آسکے۔انہوں نے تحصیل بھر میں شجرکاری مہم پر بھرپور اندازمیں عملدرآمدپرمتعلقہ محکموں کے اقدامات کو سراہا۔اس موقع پرمحکمہ جنگلات اور دیگر محکموں کے افسران نے بھی پودے لگائے۔

Faisalabadnews



فیصل آباد کی تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.