Type Here to Get Search Results !

Big news for Faisalabad wedding hall owners

 شادی ہالز مالکان کے لیے بڑی خبرفیصل آباد

 
Faisalabadnews


فیصل آباد(23فروری2022ء)اسسٹنٹ کمشنرزسٹی وصدرصاحبزادہ محمد یوسف اور غلام مصطفی جٹ نے شادی ہالز مالکان سے ہنگامی میٹنگ کی اورشادی کی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ رات 10 بجے تک مقررہ وقت پر تقریبات کو ہر صورت ختم کیا جائے جبکہ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد میں کوتاہی کی گنجائش نہیں۔انہوں نے مالکان کو میرج ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کی تاکیدکرتے ہوئے واضح کیا کہ دوران چیکنگ  خلاف ورزی پر متعلقہ مارکی کے مالک کو قانون کی سخت گرفت کا سامنا کرنا پڑے گالہذا خلاف ورزی سے گریز کریں

شادی ہالز مالکان سے ہنگامی میٹنگ

Faisalabadnews

فیصل آباد(23فروری2022ء)چیف کارپوریشن آفیسر/کنوینر سلیکشن کمیٹی میٹروپولیٹن کارپوریشن زبیر حسین نے دوران سروس وفات پا جانے والے و میڈیکل گراؤنڈ پر ریٹائر ہونے والے اہلکاران کے بچوں کو ملازمت پر رکھنے کے لئے رول 17-Aکے تحت 36۔امیدواران کے انٹرویوز لئے۔ سلیکشن کمیٹی میں میٹروپولیٹن آفیسر فنانس اور میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن بھی موجود تھے۔ 18۔امید واران نے جونیئر کلرک جبکہ 18۔امیدواران نے درجہ چہارم کے لئے درخواستیں جمع کرائیں۔ چیف کارپوریشن آفیسر زبیر حسین نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن علی شہزادکی ہدایت پر رول 17-Aپر میرٹ پر بھرتی کو یقینی بنایا جائے گا۔

فیصل آباد(23فروری2022ء)محکمہ سماجی بہبود کے اینٹی بیگری سکوارڈ نے گزشتہ روز ایکشن لیتے ہوئے 10پیشہ وربھکاریوں کو تحویل میں لے لیا۔سوشل ویلفیئر آفیسر/فوکل پرسن نے بتایا کہ انسداد گداگری مہم کے تحت سکوارڈ روزانہ کی بنیاد پر سرگرم عمل اوربیرون شعیب بلال مارکیٹ جنرل بس سٹینڈ،چناب کلب چوک،باوا چک،ملت چوک، شیخوپورہ روڈ،اسٹیشن چوک،الائیڈ ہسپتال،کمال پور انٹرچینج،گوکھووال ملت روڈ،ماڈل بازار جھنگ روڈ،اکبر آباد چوک جیل روڈسے گداگروں کو گرفتار کیا گیا۔

Urdunews


Faisalabadnews

فیصل آباد(23فروری2022ء)شہر کو سرسبزوشاداب بنانے کے لئے شہری شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیں،درخت دھرتی کا حسن اور آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنرجڑانوالہ سعیداحمدمنج نے تحصیل کچری میں پودا لگاتے ہوئے کہی۔جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد عارف خان،جنرل سیکرٹری محمد اعجازاحمد دیول،سینئر نائب صدرمحمد اکبرتبسم،نائب صدر افشاں رانا،جوائنٹ سیکرٹری رانا ضیاء الرحمن،فنانس سیکرٹری منصور عالم مان،ارشد فراز لائبریری سیکرٹری،آڈیٹرجاوید اقبال کھوکھر،رانا محفوظ خاں،رائے صفدر کھرل،چوہدری بشیر احمد چوپڑا،میاں محمد عمران دانش، عبدالستار اقبال،ملک ذوالفقار علی، ملک بلال دیوان،مہر آصف نذیر، رانا غلام دستگیر،رانا عتیق الرحمن، سردار سکندر حیات جتوئی،بشارت طور،شیخ وقاص احمد،ملک اسفندیار ایڈووکیٹ،گرین جڑانوالہ مہم کے چیئرمین ملک ذوالفقار عل…

Faisalabadnews



فیصل آباد کی تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.