Type Here to Get Search Results !

Meeting of Faisalabad District Coordination Committee

فیصل آباد ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس



فیصل آباد(27فروری2022ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ضلعی کنوینر وچیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس ایم این اے فیض اللہ کموکا کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔صوبائی وزیر کالونیز میاں خیال احمد کاسترو،ارکان اسمبلی چوہدری علی اختراورفردوس رائے نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بریفنگ دیتے ہوئے ضلع میں ترقیاتی پروگرامز پر عملدرآمدکی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 3576 سکیموں کے لئے ریلیز 38۔ ارب میں سے 28۔ارب روپے کی لاگت سے سکیموں کا 73 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ساڑھے پانچ ارب روپے کی لاگت سے ڈی ڈی پی I کی 370 سکیموں کا 61 فیصد جبکہ ڈی ڈی پی II کی 419 سکیموں میں سے ڈی ڈی سی لیول کی سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری کے لئے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جارہا ہے۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل رضوان نذیر نے ایف ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم کے کیش ان فلو کی تفصیلات پر بریفنگ دی اور بتایا کی ایف ڈی اے سٹی کی مزید ترقی اور تیز رفتار آبادکاری کے لئے موثر اورجامع اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بجلی کی فراہمی کے بقایا منصوبوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کی تکمیل پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔انہوں نے غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیز کے خلاف کی گئی کارروائیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ناجائز تعمیرات کو مسمار کرانے کے ساتھ مقدمات کا اندراج بھی کیا جارہا ہے۔اجلاس کے دوران ایف ڈی اے کی کچی آبادیوں کے امور بھی زیر بحث آئے۔ضلعی کنوینر فیض اللہ کموکا نے عوامی بہبود کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دستیاب فنڈز کو شفاف انداز میں بروئے کار لائیں اور فنڈز لیپس نہیں ہونے چاہیں۔انہوں نے شہر بھر کی اندرونی سڑکوں کی مرمت وبحالی کے پروگرام کو سراہا اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت متعلقہ محکموں کو تجاوزات کے صفایا،شہری علاقوں سے بھینسوں کے انخلاء،واسا کے چینلز سے بھل صفائی کو تیز کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ علاقائی تعمیر وترقی اور عوام کو ان کی دہلیز پر سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی معاونت جاری رکھی جائے گی۔

فیصل آباد ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن 

فیصل آباد(27فروری2022ء)ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں چیئرپرسن مرزامحمد اصغر،ڈپٹی کمشنر علی شہزاداورسی پی او غلام مبشر میکن نے تارکین وطن کے مختلف ضلعی محکموں وپولیس سے متعلقہ مسائل وشکایات سنیں۔اجلاس میں ممبرکمیٹی محمد طلحہ حمیدکے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز سٹی وصدر صاحبزادہ محمد یوسف،غلام مصطفی جٹ،ایف ڈی اے، ہیلتھ،ہاؤسنگ،سب رجسٹرار،کالونی اسسٹنٹ اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔چیئرپرسن نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایات پرکمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرکے ضلع سے متعلقہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جارہے ہیں۔انہوں نے تارکین وطن کاموقف سنتے ہوئے کہا کہ ضلع کے متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کا شدید احساس کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف کی فراہمی میں جاری اقدامات کو مزید تیز کریں تاکہ ان کے مسائل کے حل میں تاخیرنہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل تیز رفتاری سے حل کرنے کے لئے واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں لہذا درخواست گزار محکمانہ پیشرفت سے مطمئن ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر پاکستانی شہری محنت سے وطن کی خدمت کر رہے ہیں جن کی جائیدادوں وخاندانوں کو تحفظ ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن سے موصول ہونے والی شکایات پر محکمانہ کارروائی کو تیز رفتاری سے مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع کے محکموں سے متعلقہ اوور سیز کی شکایات ومسائل کے حل کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں اور موصول ہونے والی شکایات کا فوری نوٹس لے کر بلاتاخیر محکمانہ کارروائی اور رپورٹس حاصل کرکے صوبائی کمیشن کو بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ جائیدادوں پر قبضہ و تقسیم سے متعلق اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے ریونیوریکارڈکے مطابق موقع چیک کرکے رپورٹس پیش کریں تاکہ ان کے حل کے لئے مزید قانونی اقدامات کئے جا سکیں۔انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں اور ان کے نمائندوں سے کہا کہ انہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور متعلقہ محکموں کو میرٹ پر کیسز نمٹانے کے لئے متحرک کیا گیا ہے۔سی پی او نے بتایا کہ پولیس سے متعلقہ درخواستوں کو تیز رفتاری سے حل اور تمام کیسز کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو اوورسیز کی جائیدادوں پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے اور ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اجلاس کے دوران اوورسیز کی پولیس،ریونیو،ایف ڈی اے اور دیگر محکموں سے متعلقہ 21درخواستوں میں سے موقع پر 14 کو نمٹا دیا گیا۔

Faisalabadnews


فیصل آباد کی تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.