Type Here to Get Search Results !

DC Ali Shehzad visits Faisalabad area

ڈی.سی علی شہزاد کا فیصل آباد کے علاقے کا دورہ


فیصل آباد(28فروری2022ء)ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد صفائی کی صورتحال کو چیک کرنے کے لئے صبح کے وقت سٹی کونسل 8 اور 9کے علاقوں پنج پلی،سدھوپورہ،دربار قائم سائیں روڈودیگرملحقہ آبادیوں کی گلی محلوں میں پہنچ گئے اور سٹرکوں وگلیوں میں صفائی آپریشن کو تفصیلی چیک کیا۔سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال فیروز جوئیہ اور ایف ڈبلیو ایم سی ودیگرمحکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے علاقوں میں ویسٹ ورکرز کی موجودگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی کا اعلی ترین معیار ہمہ وقت قائم رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ صفائی کا معیار بلند کرنے کے لئے مزید اقدامات بھی کئے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کی توقعات کے مطابق شہر ہر لحاظ سے صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آئے۔انہوں نے کوڑا کرکٹ کو مناسب اور محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے اور ویسٹ ورکرز کی حاضری کی کڑی مانیٹرنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے گلی محلوں میں موجود مرد وخواتین سے عملہ صفائی کی کارکردگی دریافت اور بعض شکایات پر سی ای او کو فوری ایکشن لینے کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر نے اہل علاقہ میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کی آگاہی کے لئے پمفلٹس بھی تقسیم کئے اور کہا کہ ہر سوموارکو باقاعدگی سے سٹی کونسلز کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مانیٹر اور سامنے آنے والی خامیوں کا ازالہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوروں کا مقصد صفائی آپریشن کو چوکس رکھنا اور عوام الناس میں صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کے لئے احساس اجاگر کرنا ہے تاکہ مشترکہ کاوشوں سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔

ڈی.سی علی شہزاد فیصل آباد


Faisalabadnews

فیصل آباد(28فروری2022ء)ڈویژنل کمشنر زاہد حسین کی زیر صدارت عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد کا اجلاس کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد علی شہزاد نے مین ہولز وڈرینز کو کور کرنے،مین روڈز پر واقع سرکاری وپرائیویٹ سکولوں کے باہر بچوں کو روڈ کراسنگ کے لئے زیبرا کراسنگ وسپیڈ بریکرز کے قیام،سٹریٹ لائٹس کو فنکشنل کرنے،سیوریج سسٹم کی بحالی،صفائی آپریشن،پٹرول پمپس پر واش رومز کی صفائی سمیت دیگر جاری اقدامات سے تفصیلی آگاہ کیا۔متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے واسا،پی ٹی سی ایل اور سوئی گیس کو مین ہولز کی مسلسل چیکنگ کرنے اور بغیر کور ہولز کو فوری ڈھکن لگانے کی تاکید اور سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی کہ ویسٹ ورکرز کو بھی مین ہولز کی چیکنگ کا ٹاسک دیں تاکہ کسی بھی جگہ کوئی ہول کھلا نہ رہے۔انہوں نے پی ایچ اے اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو آپس میں مربوط رابطہ استوار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کوڑا کرکٹ کو مناسب انداز میں ٹھکانے لگایا جائے جبکہ پی ایچ اے دستیاب جگہوں پر پلانٹیشن کرے تاکہ صاف ستھرا ماحول نظر آئے۔انہوں نے متعلقہ تمام محکموں کو اپنے ذمہ ٹاسک انتہائی ذمہ داری سے انجام دینے کی تاکید کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوامی بہبود کے اقدامات کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد ہوگالہذا کارکردگی واضح نظر آنی چاہیے۔انہوں نے پٹرول پمپس پرواش رومز کی معیاری صفائی کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔

 Faisalabadnews



فیصل آباد کی تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.