Type Here to Get Search Results !

District Price Control Committee

 ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی

Faisalabad news

فیصل آباد(22فروری2022ء)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے ضلع میں دالوں کی تھوک وپرچون قیمتوں میں 11 روپے تک کی کمی جبکہ بیشتر اشیائے خورونوش کی سابقہ قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز شہباز خاں،دیگر افسران،تاجرتنظیموں اور صارفین کے نمائندوں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق چنا سفید (موٹا) کی تھوک قیمت 191 روپے فی کلوگرام اور پرچون قیمت 196روپے فی کلوگرام برقرار رکھی گئی اس طرح چنا سفیدباریک کی قیمت دو روپے کم ہوکر 180روپے اور 184روپے،چنا سیاہ موٹا 4 روپے کم ہوکر 132روپے اور 136روپے فی کلو گرام،چنا سیاہ باریک دو روپے کم ہوکر 129روپے اور133روپے فی کلوگرام،دال چنا (موٹی)پانچ روپے کم ہوکر 138 روپے اور 144روپے،دال چنا (باریک)دو روپے کم ہوکر 135 روپے اور 140روپے فی کلوگرام،دال مونگ کوری (بغیر دھلی) 6 روپے کم ہوکر 118روپے اور124روپے،دال ماش دھلی ہوئی کی سابقہ قیمت 252روپے اور 256 روپے فی کلوگرام برقرار،دال ماش بغیر دھلی 6 سے 8 روپے کم ہوکر 216روپے اور 220روپے فی کلوگرام،دال مسورموٹی10 سے 11 روپے کم ہوکر 181روپے اور 186روپے فی کلوگرام،دال مسور (باریک)10 روپے کم ہوکر 203روپے اور 208روپے فی کلوگرام ہوگی۔بیسن 145روپے اور 148روپے فی کلوگرام،چاول باسمتی سپر کرنل نیا 128روپے اور 132 روپے فی کلوگرام،چاول باسمتی سپر کرنل پرانا143روپے اور 148روپے فی کلو گرام،چاول اری تھوک میں 54 روپے اور پرچون میں 58روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔آٹا 20 کلو گرام تھیلہ 1100 روپے،10 کلوگرام 550 روپے،چکی پر ایک کلوگرام آٹا کی قیمت 62 روپے مقرر کی گئی ہے۔دودھ 95روپے فی کلوگرام،دہی 100 روپے،گوشت چھوٹا تحصیل سٹی میں 1000روپے،باقی تحصیلوں میں 950 روپے فی کلو گرام، گوشت بڑا تحصیل سٹی میں 500 روپے اور دیگر تحصیلوں میں 450روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔روٹی سو گرام وزنی 8روپے،روٹی خمیری 10 روپے،نان سادہ 12 روپے اور ایک کلو گرام کوئلہ کی قیمت 80روپے ہوگی۔پھلوں،سبزیوں اور چکن کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر مقرر کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنرعلی شہزادنے تاجروں ودکانداروں سے کہا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے ثمرات صارفین تک پہنچنے چاہیں اور گرانفروشی سے گریز کریں۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کہا کہ وہ اشیاء کی نرخناموں کے مطابق مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کرائیں اور گرانفروشوں کے خلاف ان کی کارروائیوں سے صارفین کو ریلیف ملنا چاہیے۔

 ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس 


Faisalabad news

فیصل آباد(22فروری2022ء)ضلع بھر میں عوامی مقامات اور سرکاری دفاتر میں سگریٹ نوشی کی سختی سے حوصلہ شکنی کرتے ہوئے متعلقہ ادارے امتناع تمباکو نوشی قانون پر سختی سے عملدرآمدکو یقینی بنائیں تاکہ آئندہ نسل کو تمباکو فری معاشرہ دے سکیں۔یہ بات ڈسٹرکٹ امپلیمینٹیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی برائے تمباکو کنٹرول کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان نے کہی۔اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے محمد سرور،پنجاب وٹریفک پولیس،پنجاب فوڈ اتھارٹی،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نار کوٹکس کنٹرول کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ٹوبیکو کنٹرول ٹاسک فورس کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹوبیکو سموک فری سیٹیز وزارت قومی صحت ثمرہ مظہرنے بتایا کہ پاکستان میں تمباکو نوشی سے روزانہ سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد  بچے روزانہ تمباکو نوشی شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی سے کینسر سمیت دیگر بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں لہذا صحت کے تحفظ کے لئے سگریٹ، سگار، شیشہ، بیٹری اورتمباکو کی دیگر مصنوعات کے استعمال سے اجتناب کرنے کے بارے میں عوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کے بارے میں تسلسل سے ایونٹس کا انعقادکیا جائے۔اس موقع پر شرکاء نے اٹھارہ سال سے کم عمروالے افراد کوسگریٹ فروخت کرنے،تعلیمی اداروں سے پچاس میٹرتک کے فاصلے پر سگریٹ فروخت، امپورٹڈ اور کھلے سگریٹ  فروخت کرنے والوں  پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔


Faisalabadnews

فیصل آباد کی تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.