ایف ڈی اے کا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن جاری
فیصل آباد(13۔اکتوبر2021)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر فیصل عظیم کی ہدایت پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف جاری آپریشن کے نتیجہ میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں 2غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر کو سربمہر اور غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے انسپکشن کے دوران چک نمبر235 رب کی اراضی پر قائم کی جانیوالی ہاؤسنگ سکیم شریف بلاک اور چک نمبر 223 رب میں صادق بلاک کو غیر منظور شدہ پایا جن کے دفاتر کو فوری طور پر سیل کرکے وہاں غیر قانونی طور پر جاری ترقیاتی ڈھانچوں کو مسمار کردیا۔ ڈویلپرز کو نوٹسز جاری کرکے تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کیلئے قانونی و محکمانہ تقاضوں کو پوراکرکے باقاعدہ منظوری حاصل کریں بصورت دیگر مزید خلاف ورزیوں کی صورت میں
ایف ڈی اے کا جاری آپریشن
قصورواروں کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے عوام الناس کو آگاہ کیاگیاہے کہ وہ کسی بھی ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹ خریدنے سے قبل اسکی قانونی حیثیت اور متعلقہ ریکارڈکو ضرور چیک کرلیں تاکہ وہ انہیں بعد میں کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے اور انکی جمع پونجی محفوظ رہے۔
فیصل آباد نیوز
مزید پڑھیں:کرونا وائرس کے عالمی چیلنج کا مقابلہ
فیصل آباد کی تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں