Type Here to Get Search Results !

Coronavirus Prevention Awareness

کرونا وائرس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی

Urdu newpaper

فیصل آباد(07 اکتوبر2021ء) محکمہ ہیلتھ کے زیراہتمام کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے 12روزہ تربیتی سیشن گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں منعقد ہوا جس میں 300سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم ایس غلام محمد آباد ڈاکٹر عامر نوید مہمان خصوصی تھے۔انٹامالوجسٹ محمد ساجد اسلم،ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر محمودشاہد،ڈاکٹر طارق سلطان، ڈاکٹرمنیب شفقت،ڈاکٹرمریم بٹ،ڈاکٹر احسان الحق،ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،ڈاکٹر منان سرورودیگر ڈاکٹر بھی شریک تھے۔ایم ایس ڈاکٹرعامر نوید نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دوسروں سے مصافحہ کرنے یا گلے ملنے سے پر ہیز کرنے کیساتھ ساتھ اپنے ہاتھوں کو بار بار دھویں تاکہ کورونا وائرس کے خدشات سے بچاجاسکے۔احتیاط علاج سے بہتر ہے لہذا احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر کورونا وائرس کی موذی وبا کے پھلاؤ سے بچا جاسکتا ہے۔

کورونا وائرس کی تازہ ترین خبر

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام تر ذمہ داری صرف حکومت پر نہیں ڈالی جاسکتی بلکہ عوام کو بھی اپنے حصے کی ذمہ داری نبھانی ہو گی۔ سماجی میل جو کے روایتی طریقے ترک کرکے حکومتی عائد کردہ پابندیوں اور ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں‘ شاپنگ اور دیگر رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب کیاجائے۔تربیتی سیشن کے آخر میں کورس کے شرکاء میں سر  ٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

فیصل آباد نیوز

فیصل آباد کی تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.