Type Here to Get Search Results !

Top 10 art galleries for you in Faisalabad

فیصل آباد میں آپ کے لیے ٹاپ 10 آرٹ گیلریاں

Urdu news


فیصل آباد(13اکتوبر2021ء)عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریبات کے سلسلے میں میٹرپولیٹن کارپوریشن ہال میں نعت خوانی اور تقاریر کے مقابلے ہوئے۔صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن/نگران تقریبات ضلع فیصل آباد چوہدری ظہیر الدین اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرزمحمد خالد،اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،انچارج کنٹرول روم محمد صادق،ماہر تعلیم محمد اختربٹ اور پرنسپلز حضرات بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ جشن عیدمیلادالنبیؐ کا تقاضا ہے کہ ہم اتباع سنتؐ پر صدق دل سے عمل پیراہوں کیونکہ اسوہ حسنہ کی پیروی سے ہی ہماری دنیاوی واخروی زندگی سنور سکتی ہے۔

آرٹ کونسل فیصل آباد

انہوں نے کہا کہ سیرت مبارکہ سے ہمیں احترام انسانیت،صبروتحمل اور امن ومحبت کا درس ملتا ہے ایسے جذبات کو فروغ دیکر ہی ہم اپنے مسائل پر قابو پاسکتے ہیں اور ایک فعال فلاحی معاشرہ تشکیل پاسکتا ہے  لہذا عیدمیلادالنبیؐ مناتے وقت ہمیں قرآن وسنت کی پیروی کاپختہ عزم کرنا چاہیے جو کہ حب رسولؐ کا اہم ترین تقاضا ہے۔انہوں نے عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کے شاندار انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

فیصل آباد نیوز

فیصل آباد کی تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.