Type Here to Get Search Results !

Faisalabad Rescue on World First Aid Day

عالمی فرسٹ ایڈ ڈے پر فیصل آباد ریسکیوRescue Faisalabad


*پنجاب ایمرجنسی سروس*

*ریسکیو فیصل آباد*

11 ستمبر 2021

ریسکیو فیصل آباد

*عالمی یوم ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے سیمینار اور واک کا انعقاد*

فیصل آباد:ابتدائی طبی امداد کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو 1122 فیصل آباد سنٹرل سٹیشن پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر احتشام واہلہ کی زیر قیادت واک بھی کی گئی جس میں ایمرجنسی آفیسر آپریشنز غلام شبیر سمیت دیگر افسران اور سٹاف نے شرکت کی. ایمرجنسی آفیسر آپریشنز نے لوگوں میں ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کیے. اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اپنے خطاب میں بتایا کہ  فرسٹ ایڈ ڈے منانے کا مقصد لوگوں میں ابتدائی طبی امداد کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے بروقت طبی امداد سے حادثہ  کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے ایک فرسٹ ایڈر ہر گھر میں موجود ہو  تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کو کم  سے کم کیا جاسکے. اس حوالے سے ریسکیو 1122 کی خصوصی ٹیمیں عوام الناس کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دیکر اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آن لائن تربیت کے لیے موبائل ایپ   "ریسکیو کیڈٹ کور"متعارف کروائی جا چکی ہے  جسے ڈاؤن لوڈ کر کے آن لائن رجسٹریشن اور تربیت حاصل کی جاسکتی ہے۔ ریسکیو 1122 فیصل آباد نے اب تک3 لاکھ متاثرین کو موقع پر بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی.

Rescue 1122

ریسکیو فیصل آباد کی رپورٹ



فیصل آباد کی تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.