Type Here to Get Search Results !

Meeting of EGC of Punjab Boxing Association

پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے ای۔جی۔سی کا اجلاس


City41


فیصل آباد(11ستمبر2021)پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کی انتخابی جنرل کونسل کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس کی صدارت  صدر پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن محمد خالد محمودنے کی۔ اس موقع پر بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، راولپنڈی، ساہیوال اور سرگودھا کی ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کی انتخابی جنرل کونسل میٹنگ میں شرکت کی۔ پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن نے چارسالہ مدت 2021-2025 کیلئے منتخب ہونیوالوں میں صدر چوہدری  ذوالفقار احمد، سینئر نائب صدر محبوب قریشی،  نائب صدر مقصود اقبال.، نائب صدر چوہدری  اعظم کلیر، نائب صدر جناب جلال بدر، نائب صدر کامران خالد جنجوعہ، خاتون نائب صدر مدیحہ فاروق، سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد ناصر اعجاز تنگ،جوائنٹ سیکرٹری اعجاز نواز، ایسوسی ایٹ سیکرٹری محمد یونس، لیڈی ایسوسی ایٹ سیکرٹری راحیلہ راحیل، خزانچی سید محمد جمشید خالد کاظمی، ممبر ایگزیکٹو طاہر ایوب،ممبر ایگزیکٹو  انور بٹ، ممبر ایگزیکٹو سہیل گجر، ممبر ایگزیکٹو ذیشان بٹ، لیڈی ممبر ایگزیکٹو عاصمہ عاطف جبکہ ایوان نے متفقہ طور پر پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن میں میڈیا سیکرٹری پنجاب محمد زبیر رشید، میڈیا کوآرڈینیٹر پرویز پراچہ، مقابلہ کوآرڈینیٹررضوان محبوب، لیگل کوآرڈینیٹر راشد بشیر، چیئرمین آر/جے کمیشن چوہدری عبدالحق، چیئرمین سلیکشن کمیٹی رضوان اللہ، چیئرمین کوچز کمیشن محمد طارق شامل ہیں۔

پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن

 مزید پڑھیں 

فیصل آباد کی تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.