Type Here to Get Search Results !

Revenue Public Service Court

ریونیو عوامی خدمت کچہری

فیصل آباد نیوز

فیصل آباد(یکم مارچ2022ء)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ ڈیز پرریونیو عوامی خدمت کچہری لگاکر شہریوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات سن کر ان کے حل کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنرعلی شہزادنے ڈی سی کمپلیکس میں تحصیل سٹی وصدر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے میرٹ پر درخواستیں نمٹائیں اور سائلین کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل ربی چیمہ، اسسٹنٹ کمشنرصدر غلام مصطفی جٹ اورمحکمہ مال کے متعلقہ افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سنتے ہوئے واضح کیا کہ لوگوں کے مسائل کے حل میں سنجیدگی نہ دکھانے والے افسران کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے بعض شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ امور میں رکاوٹ پر پٹواریوں اور محکمہ مال کے دیگر متعلقین کو سخت وارننگ اور فی الفور مسئلہ حل کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی اورتحصیل سطح پر ریونیو عوامی خدمت کچہری کے تحت لوگوں کے مسائل موقع پر حل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ مال عوامی خدمت میں پیش پیش ہے اور ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے انعقاد سے نہ صرف لوگوں کے مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں بلکہ ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہواہے۔

ریونیو عوامی خدمت کچہری


انہوں نے بتایا کہ کچہری کے دوران شہریوں نے درستگی ریکارڈ،فرد کے اجراء،انتقالات کے اندراج، رجسٹری،انکم سرٹیفیکیٹ، ڈومیسائل کے اجراء سمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات پیش کیں جن کے تیز رفتار حل کو یقینی بنانا ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت محکمہ مال کے افسران،اراضی ریکارڈ سنٹر کے سٹاف کو بھی کچہری میں حاضری یقینی بنانے کا پابند کیا گیا ہے۔شہری ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے متعلقہ تحصیل آفس سے ہر ماہ کی پہلی اور دوسری تاریخ کو رجوع کرسکتے ہیں۔ریونیو عوامی خدمت کچہری میں تحصیل سٹی وصدرمیں مجموعی طور پر79درخواست گزاروں نے مسائل کی نشاندہی کی جن میں سے 63درخواستوں کو موقع پر نمٹادیا گیا جبکہ بقیہ درخواستوں پر تین دن میں کارروائی مکمل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کچہری کے دوران مختلف سائلین کی نشستوں پر جاکر ان سے کھلی کچہریوں کی افادیت اور ان کے مسائل کے حل میں پیشرفت بھی دریافت کی اور لوگوں سے کہا کہ ریونیو سے متعلقہ ان کے مسائل کا حل ترجیح ہے۔ انہوں نے بعض سائلین کی درخواستوں پر اسسٹنٹ کمشنرز کو تیز رفتار اقدامات کرنے کی تاکید کی۔تحصیل جڑانوالہ،سمندری، تاندلیانوالہ اور چک جھمرہ میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت عوامی مسائل سنے۔دوسری کچہری بدھ دو مارچ کو ہوگی۔

فیصل آباد نیوز



فیصل آباد کی تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں۔



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.