انسدادپولیومہم کا اجلاس
فیصل آباد(3 مارچ2022ء)ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اینڈ آپریشنل کمیٹی برائے این جی اوز کا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی شہزادکی ہدایات پرمنعقد ہوا جس کی مشترکہ صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل ربی چیمہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے کی۔اجلاس میں پنجاب چیریٹی کمیشن کے تحت رجسٹرڈ ہونے والی این جی اوز کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈی او انڈسٹریزشہباز خاں،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ناصر چدھڑ،ایس این اے محمد امین اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کیٹگری بی اور سی کی اب تک 166۔این جی اوز کو آپریشنل کرنے کی منظوری دی جاچکی ہے جو پنجاب چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہیں اورجن کی ضلعی انتظامیہ کے افسران نے کاؤنٹر چیکنگ کے دوران ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی کی جبکہ مزید 15 کے امور کی جانچ پڑتال کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزنے متعلقہ محکموں کو باقی ماندہ این جی اوز کے امورپر بھی تیز رفتاری سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔
انسدادپولیومہم کا اجلاس
فیصل آباد(3 مارچ2022ء)وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید نے کہاہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران فیصل آبادکی تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کئے گئے ان منصوبوں میں فراہمی و نکاسی آب سمیت گیس پائپ لائن،سٹرکوں اور گلیوں کی تعمیر و مرمت،کارپٹنگ اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کو وسعت دینے کے لئے مزید منصوبے زیر غور ہیں جن پرجلد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تحریک انصاف حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے 22 کروڑ عوام کو ریلیف دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔گرانفروشوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔ لیٹروں کو این آر او نہیں ملے گا۔ سابق حکومتوں کی وجہ سے ملکی اکانومی کو نقصان پہنچا،کسانوں، تاجروں،صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔انڈسٹری کے فروغ کے لئے وزیر اعظم کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔ انڈسٹری لگنے سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عالمی لیڈر بن چکے ہیں وہ سچ اور حق کے ساتھ کھڑے ہیں ان جیسے لیڈر کی ملک و قوم کو ضرورت تھی۔
فیصل آباد نیوز
فیصل آباد کی تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں۔