ڈیجیٹل میڈیا الائنس کا ارتقاء

ڈیجیٹل میڈیا الائنس پاکستان
ڈیجیٹل میڈیاالائنس پاکستان کی ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس صدرسردارامین خان جتوئی کی زیرصدارت منعقدہوا جس میں سینئرنائب صدرحشمت خان ،جنرل سیکرٹری ملک قدیرسکندر،فنانس سیکرٹری محمدنعیم رائو،جوائنٹ سیکرٹری روبیہ چودھری ،ایگزیکٹوممبران عتیق شاہ ،میاںندیم احمد،رشید احمدطاہرجبکہ پی آراوڈی ایم اے شہزادرائے بھی شریک تھے ۔اجلاس میں ممبرشپ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ،ممبرشپ کے لئے میرٹ پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔جوصحافی سوشل میڈیا،ڈیجیٹل میڈیاپرصرف نیوز سے متعلق فرائض انجام دے رہے ہیں وہ ہی ممبرشپ کے اہل ہوں گے ۔اجلاس میں ایگزیکٹوکمیٹی کی منظوری سے پروفیسرعتیق شاہ کونائب صدرجبکہ رشیداحمدطاہرکو ممبر شپ کوآرڈینیٹر جب کہ سعیدشاہ اوررانامختاراحمدشاکرکوایگزیکٹوممبرز مقررکردیاگیاہے ۔اجلاس کوبتایاگیاکہ ملک بھر کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں بھی تیزی سے ممبرشپ کا عمل جاری ہے جہاں بہت جلد ضلعی اور تحصیل کمیٹیاں تشکیل دینے کاسلسلہ شروع کردیاجائے گا۔
فیصل آباد نیوز
مزید پڑھیں:بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں اہم خبر
فیصل آباد کی تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں