Type Here to Get Search Results !

District Education Authority is briefing DC of Faisalabad.

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ


Faisalabadnews

روزنامہ فیصل آباد کی خبریں۔

فیصل آباد(5ستمبر2021ء)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی کارکردگی پر بریفنگ لی اور تدریسی وانتظامی امور کا جائزہ لیا۔سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 2211 پرائمری،ایلیمنٹری،ہائی وہائر سیکنڈری سکولوں میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 33 ہزار876 طلباء وطالبات انرول ہیں جبکہ 21165۔اساتذہ اور 4526 نان ٹیچنگ سٹاف فرائض انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 3063 پرائیویٹ سکولز میں سے 2033 رجسٹرڈ اور 1030۔ان رجسٹرڈ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ111 بوائز وگرلز سکول پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے کئے گئے جبکہ انصاف آفٹرنون سکول پروگرام کے تحت پرائمری سے ایلیمنٹری 244 بوائز وگرلز سکولوں میں 6853 طالب علم زیر تعلیم ہیں۔سی ای او نے بتایا کہ ضلع میں 17خصوصی تعلیم کے اداروں میں 2265 خصوصی بچے اور 498۔اساتذہ تعینات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری ونجی سکولوں کے35393ٹیچنگ سٹاف نے کورونا ویکسین لگوالی اسی طرح ایڈمنسٹریشن میں 7877کی ویکسین مکمل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سکولز پورٹل پر 3551 اور پاکستان سیٹیزن پورٹل پر 4740 شکایات نمٹادی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سیزن میں سکولوں میں 66 ہزار سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں۔انہوں نے عدالتی کیسز، ریٹائرمنٹ کیسزاور لیو انکیشمنٹ کیسز کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ618 آئی ٹی لیبز اور 511 سائنس لیبز فنکشنل ہیں۔انہوں نے سکولوں میں سالانہ ترقیاتی پروگرامز،سی ایم پیکج ودیگر پروگرامز کے تحت جاری منصوبوں پر عملدرآمد پر بھی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بہترین تدریسی وانتظامی ماحول برقرار رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران تندہی سے فرائض انجام دیں اورتعلیمی اداروں میں تمام ترتوجہ طالب علموں کو معیاری تعلیم کی فراہمی پر مرکوز ہونی چاہیے تاکہ مطلوبہ اہداف کے حصول میں کوئی رکاوٹ باقی نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ مطلوبہ اہداف کے حصول میں کوئی کسر باقی نہیں رہنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ داخل ہونے والے بچوں کے داخلوں کو برقرار رکھنے کے لئے موثر اقدامات کریں۔

فیصل آباد نیوز

فیصل آباد کی تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کیلۓ یہاں کلک کریں

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.